گھریلو گیس صارفین، بجلی کے شعبے یا دیگر صنعتی صارفین کو فراہم کردہ ایل این جی پر کوئی جی آئی ڈی سی نہیں ہے ،وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گھریلو گیس صارفین، بجلی کے شعبے یا دیگر صنعتی صارفین کو فراہم کردہ ایل این جی پر کوئی جی آئی ڈی سی نہیں ہے۔ مختلف شعبوں کے ساتھ جی آئی ڈی سی کی شرح کو 50 فیصد بقایاجات ادا کرنے اور قانونی چارہ جوئی واپس لینے سے مشروط ہونے پر …

اسلام آباد ۔ 30 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گھریلو گیس صارفین، بجلی کے شعبے یا دیگر صنعتی صارفین کو فراہم کردہ ایل این جی پر کوئی جی آئی ڈی سی نہیں ہے۔ مختلف شعبوں کے ساتھ جی آئی ڈی سی کی شرح کو 50 فیصد بقایاجات ادا کرنے اور قانونی چارہ جوئی واپس لینے سے مشروط ہونے پر اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔۔جی آئی ڈی سی میں کمی کے فیصلہ کا مقصد مستقبل میں گیس کی قیمت کو کم کرنا اور مستقبل کے لئے جی آئی ڈی سی کی وصولی کو یقینی بنانا ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جی آئی ڈی سی کو 2011 میں گیس کے منصوبوں کی تعمیر کے لئے بنیادی ڈھانچے کے طور پر استعمال کرنے کے ارادہ سے تیارکیا گیا تھا۔ نومبر 2011 میں اس کے اعلان کے فورا بعد ، ایکٹ کو مختلف عدالتوں میں چیلنج کیا گیا تھا اور اس کے بعد سپریم کورٹ نے اس بنیاد پر فیصلہ دیا تھا کہ اس طرح کا ایکٹ فنانس بل کا حصہ نہیں ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں