اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 330 مریضوں کے ٹیسٹس مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 7 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 …
کورونا وائرس کے330 نئے کیسز، 8 اموات رپورٹ ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے متاثرہ افراد کی تعداد 2,48,873، ایکٹو کیسز کی تعداد 25,172رہ گئی، 213 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 330 مریضوں کے ٹیسٹس مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 7 افراد ہسپتالوں میں اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ہزار 26 کورونا کے ٹیسٹس کئے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 272، پنجاب میں 3 ہزار 554، خیبرپختونخوا میں 648، اسلام آباد میں ایک ہزار 271، بلوچستان میں 105، گلگت بلتستان میں 84 اور آزاد کشمیر میں 92 ٹیسٹس کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 873 ہو چکی ہے۔ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 مریضوںکے لئے مختص ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 213 مریض ہیں، اس وقت ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 172 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 29 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 93، بلوچستان میں 11 ہزار 774، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 180، اسلام آباد میں 15 ہزار 76، خیبرپختونخوا میں 34 ہزار 223، پنجاب میں 93 ہزار 197 اور سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار 486 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 984 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 224 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک فرد ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 2 ہزار 148 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 افراد ہسپتالوں میں جبکہ ایک فرد گھر میں قرنطینہ کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 202 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس بیماری کے خلاف زندگی کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں کل 165 اموات، بلوچستان میں 136، گلگت بلتستان میں 55 جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک فرد ہسپتال میں اس وائرس سے جان کی بازی ہار گیا۔ آزاد کشمیر میں 54 اموات ہوئیں۔ اب تک ملک بھر میں 20 لاکھ 21 ہزار 196 کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں ایک ہزار 595 مریض زیر علاج ہیں۔








