گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 109 واں ایڈیشن کا آغاز 8مئی کو بلغاریہ سے ہوگا
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 109 واں ایڈیشن کا آغاز 8مئی کو بلغاریہ سے ہوگا
روم۔7مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین (یو سی آئی) کے زیر اہتمام گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 109 واں ایڈیشن 8مئی بروز جمعہ سے نیسبار، بلغاریہ میں شروع ہوگا،جس کا اختتام اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوگا۔ ای ایس پی این کے مطابق گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی۔ ایونٹ کا 109 واں ایڈیشن رواں ماہ 8 مئی سے شروع ہوکر 31 مئی کو اٹلی کے مشہور شہر اور دارالحکومت روم میں اختتام پذیر ہوگا۔ریس میں 200 کلومیٹر سے زیادہ طویل 4 مراحل ہوں گے۔ریس کی میزبانی اٹلی ہی کرے گا۔ سائیکل ریس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹس شرکت کرینگے۔
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 3459.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گی۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 8مئی سے شروع ہوکر 24 روز جاری رہنے کے بعد 31 مئی کو اختتام پذیر ہوگی۔ ٹیم ویزما لیز ایک بائیک کے برطانوی سائیکلسٹ سائمن یٹس نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 2025کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔









