گیس چوری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،وزیرپٹرولیم عمر ایوب خان

اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیرپٹرولیم عمرایوب خان نے گیس کمپنیوں کو گیس کے ضیاع کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس چوری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہفتے کویہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے سوئی نادرن اورسوئی سدرن گیس کمپنیوں کے متعلقہ حکام سے کہا کہ گیس کے ضیاع اور چوری کی روک تھام کیلئے آپریشن کو …

اسلام آباد ۔ 18مئی (اے پی پی) وزیرپٹرولیم عمرایوب خان نے گیس کمپنیوں کو گیس کے ضیاع کی روک تھام کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس چوری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ہفتے کویہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے سوئی نادرن اورسوئی سدرن گیس کمپنیوں کے متعلقہ حکام سے کہا کہ گیس کے ضیاع اور چوری کی روک تھام کیلئے آپریشن کو مزید موثربنایا جائے ۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے کہاہے کہ گیس کو ضائع ہونے سے بچانے اورگیس چوری کے خلاف ملک گیر کارروائیوں میں آنے والے دنوں میں مزید سختی آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اس حوالے سے اقدمات کررہی ہے اورقومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔دریں اثناء سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی، لاڑکانہ اورسکھر میںکئی کارروائیوں کے دوران 47 غیرقانونی گھریلوں اورتین کمرشل کنکشن منقطع کردیے ہیں، اس کے علاوہ ان علاقوں میں غیرقانونی پائپ لائنوں کو بھی ہٹادیا گیاہے، ان واقعات کی ایف آئی آرز بھی درج کرا دی گئی ہیں۔ کراچی میں ایک اورکارروائی کے دوران 78 اپارٹمنٹس پرمشتمل میکاسا بلڈنگ کو گیس کی غیرقانونی لائن ہٹادی گئی۔

Leave a Reply