اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس چوری کے خلاف مہم تیز کردی اور مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران متعدد گیس چوروں کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے14 کمرشل گیس چور پکڑے ہیں جو 0.24 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے۔0.17 ملین …
گیس چوری کے خلاف مہم تیز، مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران متعدد گیس چوروں کے کنیکشن کاٹ دیئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مئی (اے پی پی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے گیس چوری کے خلاف مہم تیز کردی اور مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کے دوران متعدد گیس چوروں کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے14 کمرشل گیس چور پکڑے ہیں جو 0.24 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے۔0.17 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔اسی طرح گھریلو صارفین میں سے565 چور پکڑے گئے جو 9.45 یونٹ گیس چوری کر رہے تھے اور کمپنی کو3.21 ملین روپے کا نقصان پہنچا رہے تھے۔ چیکنگ کے دوران 11 غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے گئے جبکہ ٹرانسمیشن سسٹم کی چیکنگ کے دوران ایک غیر قانونی کنیکشن ختم کیا گیا۔ ترجمان نے کہاگیس چوری کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور گیس چوری کی روک تھام کے لیے مہم جاری رہے گی۔








