اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے اپنے ہیڈکوارٹرز اور علاقائی مراکز میں 845 کلو واٹ کے سولر پاور سسٹم کی کامیاب تنصیب کر لی ہے جس سے ادارے کی توانائی ضروریات کا بڑا حصہ قابلِ تجدید ذرائع سے پورا کیا جائے گا۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا، کاربن فُٹ پرنٹ میں نمایاں …
ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہیڈکوارٹرز اور علاقائی مراکز میں 845 کلو واٹ کے سولر پاور سسٹم کی کامیاب تنصیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔26فروری (اے پی پی):ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)نے اپنے ہیڈکوارٹرز اور علاقائی مراکز میں 845 کلو واٹ کے سولر پاور سسٹم کی کامیاب تنصیب کر لی ہے جس سے ادارے کی توانائی ضروریات کا بڑا حصہ قابلِ تجدید ذرائع سے پورا کیا جائے گا۔ ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا، کاربن فُٹ پرنٹ میں نمایاں کمی لانا اور بجلی کے اخراجات میں خاطر خواہ بچت کرنا ہے۔ کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی کے اس جامع نظام سے نہ صرف ماحول دوست پالیسیوں کو تقویت ملے گی بلکہ سرکاری اداروں میں گرین انرجی کے فروغ کی عملی مثال بھی قائم ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایچ ای سی ملک بھر کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لئے ایک ماڈل کے طور پر سامنے آ رہا ہے تاکہ وہ بھی قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو اپناتے ہوئے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس اقدام سے توانائی کے بحران پر قابو پانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی ماحول دوست پراجیکٹس کو ترجیح دی جائے گی تاکہ تعلیمی شعبہ قومی سطح پر پائیدار ترقی کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کر سکے۔








