ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز کا ریویو سائیکل کامیابی سے مکمل

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز (این آر پی یو ) کا ریویو سائیکل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ایچ ای سی کے مطابق اس عمل میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ کی صفِ اوّل کی جامعات سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور ریویورز نے بھرپور پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کے ساتھ حصہ لیا۔ایچ ای سی نے …

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز (این آر پی یو ) کا ریویو سائیکل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے۔ایچ ای سی کے مطابق اس عمل میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ کی صفِ اوّل کی جامعات سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور ریویورز نے بھرپور پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کے ساتھ حصہ لیا۔ایچ ای سی نے کہا کہ شفافیت اور میرٹ این آر پی یو کے بنیادی اصول ہیں۔ اسی مقصد کے تحت ملک بھر سے ماہرین کو شامل کیا گیا اور سخت طریقہ کار پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہزاروں درخواستوں کا جائزہ مقررہ وقت میں مکمل کیا گیا۔

این آر پی یو ٹیم اور ایچ ای سی انتظامیہ کے باہمی تعاون سے یہ اہم مرحلہ کامیابی سے انجام پایا۔ریویو سائیکل کی تکمیل پر اُن درخواست گزاروں کو مبارکباد دی گئی ہے جو اگلے مرحلے کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ ایچ ای سی نے اس عمل میں شریک تمام ریویورز اور ماہرین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔دریں اثنا دوسرے مرحلے میں کامیاب درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تفصیلی تحقیقی تجاویز 6 فروری 2026 تک جمع کرائیں۔ مقررہ تاریخ تک مکمل اور حتمی دستاویزات انتخابی عمل میں برقرار رہنے کے لئے لازم ہے۔