اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 3 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ …
ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک 2 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائوسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 2 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 3 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں حیات آباد میں پولیس سٹیشن اور بیرکس کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ 73 لاکھ، موسیٰ خیل تونسہ روڈ کے لئے 24 کروڑ، سوہاوہ چکوال روڈ کے لئے 40 کروڑ، مندرہ چکوال روڈ کے لئے 24 کروڑ، نیو سیکرٹریٹ بلاکس میں تعمیراتی کاموں کے لئے 10 کروڑ، دریائے راوی پر پل کی تعمیر کے لئے 16 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔








