ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان مفاہمت کا سمجھوتہ طے پاگیا

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان مفاہمت کا سمجھوتہ طے پاگیا وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان یونیورسٹیوں کے طلباءکو سکالر شپس دینے کے سلسلے میں مفاہمت کا سمجھوتہ طے پا گیا۔ سمجھوتے کے تحت …

ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان مفاہمت کا سمجھوتہ طے پاگیا
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان یونیورسٹیوں کے طلباءکو سکالر شپس دینے کے سلسلے میں مفاہمت کا سمجھوتہ طے پا گیا۔ سمجھوتے کے تحت مختلف یونیورسٹیوں کے طلباءکو ضرورت اور میرٹ پر مبنی 260 سکالرشپس دیئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب بدھ کو اسلام آباد میں ہوئی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارشد علی، منیجنگ ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل زاہد میر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایم او یو کے تحت مجموعی سکالرشپس میں سے 130 انجینئرنگ کے طلباءکو جبکہ باقی مختلف شعبوں میں دیئے جائیں گے۔

Leave a Reply