اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے پاور لومز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل اینڈ کامرس حاجی اکرم انصاری اور رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان کر رہے تھے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات میں پاور لومز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ٹیکسٹائل کے شعبہ …
ہارون اختر خان سے پاور لومز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات، شعبہ ٹیکسٹائل سے متعلق مسائل پر بات چیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 09 نومبر (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے پاور لومز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل اینڈ کامرس حاجی اکرم انصاری اور رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان کر رہے تھے۔ ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات میں پاور لومز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ٹیکسٹائل کے شعبہ سے متعلق مسائل پر بات چیت کی۔ اس موقع پر ہارون اختر خان نے ان کے جائز مطالبات حل کرنے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔








