اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان نے ہالینڈ اور جرمنی کی حکومتوں کے تعاون سے "ایشین لیونگ ویج کانفرنس" کاانعقاد کیا گیاہے ۔ گزشتہ روز شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں 20سے زائد ممالک کے دو سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ مقامی ہوٹل میں معنقدہ کانفرنس کابنیادی مقصد بہتر زندگی گزارنے کے لئے تنخواہوں اور اجرت میں اضافہ کے حوالے سے حکمت …
ہالینڈ اور جرمنی کے تعاون سے "ایشین لیونگ ویج کانفرنس” کاانعقاد
اسلام آباد ۔ 26 مئی (اے پی پی) پاکستان نے ہالینڈ اور جرمنی کی حکومتوں کے تعاون سے "ایشین لیونگ ویج کانفرنس” کاانعقاد کیا گیاہے ۔ گزشتہ روز شروع ہونے والی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں 20سے زائد ممالک کے دو سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔ مقامی ہوٹل میں معنقدہ کانفرنس کابنیادی مقصد بہتر زندگی گزارنے کے لئے تنخواہوں اور اجرت میں اضافہ کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنا ہے تاکہ ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے تنخواہوں اور اجرت کے حوالے سے پہلے سے موجود قوانین کو مزید بہتر بنایاجاسکے۔ کانفرنس میں مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام ، مینوفیکچررز ، تجارتی تنظیموں کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی۔









