ہالینڈ حکومت کے نمائندوں کا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کا دورہ

سیالکوٹ۔12نومبر (اے پی پی):ہالینڈ حکومت کے نمائندوں نےویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ(ڈبلیو سی سی آئی ایس) کا دورہ کیا اور صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ سے ملاقات کی۔ صدرویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم صدیقہ نے ہالینڈ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ہالینڈ حکومت کے نمائندے سنٹونئیس ای جے بوٹ مین اور JOYNN سے جیرارڈ ای …

سیالکوٹ۔12نومبر (اے پی پی):ہالینڈ حکومت کے نمائندوں نےویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ(ڈبلیو سی سی آئی ایس) کا دورہ کیا اور صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ سے ملاقات کی۔ صدرویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم صدیقہ نے ہالینڈ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ہالینڈ حکومت کے نمائندے سنٹونئیس ای جے بوٹ مین اور JOYNN سے جیرارڈ ای ووڈس نے JOYNN ویب سائٹ، سرکلر اکانومی، شفافیت اور پائیداری پر ایک نتیجہ خیز بحث کے لیے شامل ہوئے۔

صدر و سینئر نائب صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر مریم صدیقہ اور گلزیب وقاص اعوان نے ویمن چیمبر آف کامرس آمد پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صدرویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر مریم صدیقہ نے کہا کہ ہم ہالینڈ حکومت کے نمائندے سنٹونئیس ای جے بوٹ مین اور JOYNN سے جیرارڈ ای ووڈس کا ان کے قیمتی دورے اور بصیرت انگیز تبادلہ کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ہالینڈ حکومت کے نمائندوں نے صدرویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مذید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ وفد نے خواتین کاروباری شخصیات کے کردار کو سراہا اور ہالینڈ کی جانب سے کاروباری مواقع، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور باہمی تعاون بڑحانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر نائب صدر روبینہ نوید، سیکرٹری عدن سمیت نےویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی ایگزیکٹو اراکین اور دیگر کاروباری خواتین بھی موجود تھیں۔