ہالینڈ کی ملکہ میکسیما کا اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خزانہ کا دورہ ، مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور ان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خزانہ کا دورہ اور وزیراعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور ان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ملکہ میکسیما کو پاکستان کی معیشت اور معاشی صورتحال کو مستحکم بنانے کےلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور ان کے …

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) ہالینڈ کی ملکہ میکسیما نے اپنے وفد کے ہمراہ وزارت خزانہ کا دورہ اور وزیراعظم کے مشیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور ان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے ملکہ میکسیما کو پاکستان کی معیشت اور معاشی صورتحال کو مستحکم بنانے کےلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات اور ان کے نتیجہ میں ہونے والی مثبت پیشرفت سے آگاہ کیا۔ مشیر خزانہ نے ملکہ کو گذشتہ چار، پانچ ماہ میں معیشت کے مختلف شعبوں میں ہونے والی نمایاں بہتری بالخصوص کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں گذشتہ سال کے متعلقہ عرصہ کی نسبت 40 فیصد کمی، محصولات میں 15 فیصد اضافہ، مقامی بانڈ مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 240 فیصد اضافہ، سوشل سیفٹی نیٹ بجٹ میں دوگنا اضافہ، کرنسی کی شرح تبادلہ میں حالیہ استحکام اور برآمدکنندگان کو قرضہ جات کی فراہمی اور بجلی اور گیس کی فراہمی میں سبسڈی سمیت دیگر حکومتی اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔