ہانگ کانگ اور شنگھائی کے حصص بازاروں میں استحکام

ہانگ کانگ ۔ یکم جون(اے پی پی) ہانگ کانگ اور شنگھائی کے حصص بازاروں میں بدھ کو استحکام کی صورتحال رہی۔ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران اہم ترین ہینگ سینگ انڈیکس صرف 4.8 پوائنٹس کی کمی سے 20810.29 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں اہم ترین شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 2.16 پوائنٹس کی بہتری سے 2918.78 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.94 فیصد یا 17.16 پوائنٹس کے اضافے سے 1889.97 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔