کابل ۔15اگست (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ ہرات میں سامان سے لدے درجنوں ٹرک آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔چینی خبر رساں ادارےشنہوا کے مطابق کسٹمز کے دفتر کے نائب مولوی عصمت اللہ یاسر نے جمعرات کو بتایا کہ افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے شہر ہرات میں کسٹمز کی پارکنگ میں آگ لگنے سے تجارتی سامان لے جانے والے کئی ٹرک جل کر …
ہرات میں درجنوں ٹرک راکھ کا ڈھیر بن گئے

مزید خبریں
کابل ۔15اگست (اے پی پی):افغانستان کے صوبہ ہرات میں سامان سے لدے درجنوں ٹرک آگ کی لپیٹ میں آ کر راکھ کا ڈھیر بن گئے ۔چینی خبر رساں ادارےشنہوا کے مطابق کسٹمز کے دفتر کے نائب مولوی عصمت اللہ یاسر نے جمعرات کو بتایا کہ افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات کے شہر ہرات میں کسٹمز کی پارکنگ میں آگ لگنے سے تجارتی سامان لے جانے والے کئی ٹرک جل کر راکھ ہو گئے۔
اہلکار نے بتایا کہ آگ بدھ کی شام تکنیکی خرابی کی وجہ سے بھڑک اٹھی اور اس نے پارکنگ لاٹ اور آس پاس کے ڈپو میں موجود کئی ٹرکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دریں اثنا صوبائی پولیس کے ترجمان عبداللہ انصاف نے کہا کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ان کا کہنا ہے کہ املاک کو لاکھوں امریکی ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے اور درست اعداد و شمار تحقیقات مکمل ہونے کے بعد منظر عام پر لائے جائیں گے۔








