یونیورسٹی آف ہری پور میں منعقدہ نوجوانوں کے لیے خصوصی سیمینار میں قانونی ماہرین،اساتذہ اور نوجوان نمائندوں نے شہری شعور،اخلاقی قیادت اور سماجی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا
ہری پور،یونیورسٹی آف ہری پور میں نوجوانوں کے کردار،قانونی آگاہی اور سماجی ذمہ داری پر سیمینار

مزید خبریں
ہری پور۔ 20 مئی (اے پی پی):یونیورسٹی آف ہری پور میں منعقدہ نوجوانوں کے لیے خصوصی سیمینار میں قانونی ماہرین،اساتذہ اور نوجوان نمائندوں نے شہری شعور،اخلاقی قیادت اور سماجی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔سیمینار میں 300 سے زائد لاء کے طلبہ نے شرکت کی۔پروگرام میٹرکس پاکستان کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ قانون،ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ہری پور اور آئی پی سی آئی ایچ یوتھ اینڈ پیس سوسائٹی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔تقریب کی نگرانی یونیورسٹی آف ہری پور کے شعبہ قانون کی سربراہ ڈاکٹر سائرہ علی خان نے کی۔انہوں نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایسے تعلیمی پلیٹ فارمز طلبہ کو قانونی اور عدالتی شعبوں سے وابستہ پیشہ ور افراد سے سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہری پور اصغر شاہ خلجی نے خطاب کرتے ہوئے نوجوان وکلا کی ذمہ داریوں،انصاف،آئینی اقدار اور عوامی خدمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ دیانتداری،نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنے کیریئر کو آگے بڑھائیں۔








