ہری پور ، عیدالاضحیٰ کے دوران بہترین صفائی انتظامات پر ٹی ایم اے خانپور کے صفائی عملے و دیگر ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

عیدالاضحیٰ کے دوران بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے پر ٹی ایم اے خانپور کے صفائی عملے اور دیگر ملازمین کے اعزاز میں ٹی ایم اے ہال خانپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ہری پور۔ 04 جون (اے پی پی):عیدالاضحیٰ کے دوران بہترین صفائی انتظامات کو یقینی بنانے پر ٹی ایم اے خانپور کے صفائی عملے اور دیگر ملازمین کے اعزاز میں ٹی ایم اے ہال خانپور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور صفائی عملے کی انتھک محنت، لگن اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ ریجنل میونسپل آفیسر ہزارہ گل نائب خٹک نے بھی ملازمین کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا اور خوبصورت شہر اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہوتا ہے۔تقریب میں ٹی ایم او خانپور کی قیادت، مؤثر انتظامی صلاحیتوں اور صفائی مہم کی کامیاب نگرانی کو بھی خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ہمارے صفائی کارکن ہمارے اصل ہیرو ہیں، جن کی شب و روز محنت سے شہر صاف، خوبصورت اور رہنے کے قابل بنتا ہے