ہر جماعت کو اپنے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے، پیپلزپارٹی کا فیصلہ پی ڈی ایم کے متفقہ بیانیہ کے برعکس ہے، پی پی پی نے تیر چلا کر پی ڈی ایم کے بیانیے کو چکنا چور کر دیا‘وفاقی وزیر خارجہ

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہر جماعت کو اپنے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے، پیپلزپارٹی کا فیصلہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ بیانیہ کے برعکس ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، پی پی پی نے تیر چلا کر پی ڈی ایم کے بیانیے کو چکنا چور کر دیا۔ منگل کو نجی ٹی وی …

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہر جماعت کو اپنے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے، پیپلزپارٹی کا فیصلہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ بیانیہ کے برعکس ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ ہوگیا، پی پی پی نے تیر چلا کر پی ڈی ایم کے بیانیے کو چکنا چور کر دیا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات اور ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرکے واضح کر دیا ہے کہ وہ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دیں گے، اپوزیشن جماعتیں استعفوں کی رٹ چھوڑیں اور قوم کے ساتھ مذاق بند کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے شرط عائد کی ہے کہ مذاکرات کیلئے عمران خان مستعفی ہوں جو ہرگز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کی حقیقت کو پہچان چکی ہے، ان کا ایجنڈا ناکام ہو چکا، پیپلز پارٹی سندھ حکومت کی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئین ہمارے لئے مقدم ہے، استعفے دینے والے اب کہتے ہیں استعفیٰ لینے آئے ہیں، یہ استعفے لینے کی طاقت نہیں رکھتے ہم ان کا ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا بہت اہم کردار ہوتا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ یہ لوگ اسمبلی میں رہیں اور اپوزیشن کے طور پر اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی میں فیصلوں کا اختیار آصف علی زرداری کے پاس ہے، بلاول بھٹو نے نہ چاہتے ہوئے بھی سر تسلیم خم کیا۔