واشنگٹن ۔ 30 اگست (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ پنٹاگون کی خاتون ترجمان ریپیکا ریپارچ نے ایک بیان میں کہا کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے۔ ہر ملک کی قیادت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کوئی بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے یمن کی آئینی حکومت …
ہر ملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا حق حاصل ہے، پنٹاگون

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 30 اگست (اے پی پی) امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ پنٹاگون کی خاتون ترجمان ریپیکا ریپارچ نے ایک بیان میں کہا کہ ہر ملک کو اپنے مفادات کے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے۔ ہر ملک کی قیادت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے کوئی بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے یمن کی آئینی حکومت کی طرف سے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا ہے کہ امارات عدن میں سرکاری فوج کی تنصیبات پر بمباری کرکے عبوری کونسل کے جنگجوﺅں کی مدد کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی آئینی حکومت کویہ سوالات اماراتی قیادت کے سامنے پیش کرنا چاہیے، الزامات سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔








