پشاور۔23اگست (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے حکام اپنے منصوبے ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کریں،بحرین کالام،چکدرہ فتح پورروڈپرکام مزیدتیزکردی جائے،چکدرہ کالام ایکسپریس وے اوربشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی دوٹنل سمیت فیزبیلیٹی تیارکی جاچکی ہے جبکہ باقی ماندہ عمل مزیدتیزکیا جائے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کے روزنیشنل ہائی وے اتھارٹی پشاورکے دفترمیںایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت …
ہزارہ موٹروے امسال پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگی،انجینئرامیرمقام

مزید خبریں
پشاور۔23اگست (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ نیشنل ہائی وے حکام اپنے منصوبے ٹائم لائن کے مطابق بروقت مکمل کریں،بحرین کالام،چکدرہ فتح پورروڈپرکام مزیدتیزکردی جائے،چکدرہ کالام ایکسپریس وے اوربشام خوازہ خیلہ ایکسپریس وے کی دوٹنل سمیت فیزبیلیٹی تیارکی جاچکی ہے جبکہ باقی ماندہ عمل مزیدتیزکیا جائے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کے روزنیشنل ہائی وے اتھارٹی پشاورکے دفترمیںایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںانجینئرامیرمقام کوخیبرپختونخوامیںجاری منصوبوںکے حوالے سے ممبراین ایچ اے خیبرپختونخواعمران یوسفزئی نے تفصیل بریفنگ دی۔امیرمقام نے کہاکہ ہزارہ موٹروے امسال پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگی،انڈس ہائی وے کی ٹینڈرزجاری کر دیئے گئے ہیںعنقریب عملی کام کاآغازکردیاجائیگا۔انہوںنے کہاکہ این ایچ اے حکام کو پشاورنادرن بائی پاس پرکام مزیدتیزکردی جائے تاکہ یونیورسٹی روڈپربڑھتے ہوئے ٹریفک کے باعث شہریوںکومشکلات کاسامنانہ ہوں۔قبل ازیںپشاورپنجاب حکومت کی تعاون سے قائم کردہ صحت کاروان یونٹ کادورہ کیا،تہکال میںمریضوںسے ملاقات کے دوران سہولیات کی فراہمی اورعلاج معالجے کے حوالے بات چیت کی۔








