ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے موجودہ حکومت کا ہزارہ کی عوام کےلئے ایک تحفہ ہے،قائم مقام سپیکرمرتضیٰ جاوید عباسی

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے موجودہ حکومت کا ہزارہ کی عوام کےلئے ایک تحفہ ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ہزارہ کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی بلکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی اس سے مسفید ہوں گے، اس منصوبے سے خطہ میںروز گا ر کے …

اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ہزارہ موٹر وے ایکسپریس وے موجودہ حکومت کا ہزارہ کی عوام کےلئے ایک تحفہ ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف ہزارہ کی عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی بلکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی اس سے مسفید ہوں گے، اس منصوبے سے خطہ میںروز گا ر کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے کے اپنے دور ے کے دوران برہان انٹرچینج پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی طر ف سے ہزارہ موٹروے ایکسپریس وے پر جاری کام پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ،وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سر دار محمد یوسف اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام بھی موجو د تھے ۔

Leave a Reply