ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ویک کا آغاز ہو گیا

مانسہرہ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ویک کا آغاز ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے سپورٹس ویک کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کو نظم و ضبط،ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتیں سکھاتی ہیں۔ انہوں نے …

مانسہرہ۔ 22 دسمبر (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں انٹر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس ویک کا آغاز ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے کھیل و امور نوجوانان تاج محمد خان ترند نے سپورٹس ویک کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کھیل طلبہ کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مثبت سرگرمیاں نوجوانوں کو نظم و ضبط،ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتیں سکھاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے کھیلوں کی سہولیات بڑھانا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لئے ہر تحصیل میں کھیلوں کے میدان آباد کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مانسہرہ کے ٹھاکرہ سٹیڈیم کو اپ گریڈ کرتے ہوئے مکمل سپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا جا رہا ہے

جہاں نوجوانوں کے لئے مختلف کھیلوں کی تمام جدید سہولیات دستیاب ہوں گی،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے یوتھ پالیسی کو ازسر نو مرتب کیا جا رہا ہے جس کے لئے صوبے کی تمام یونیورسٹیوں سے نوجوانو ں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کی آرا اور تجاویز کی روشنی میں یوتھ پالیسی ترتیب دی جا سکے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے کھیل و امور نوجوانان نےہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے سپورٹس ویک میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے لئے 5لاکھ روپے اور حال ہی میں پشاور میں ہونے والی زلمے ویمن کرکٹ لیگ کی فاتح ٹیم ہزارہ ڈیفوڈلز کے لئے ایک لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت صوبے میں موجود تمام گراؤنڈز اور دیگر سہولیات ہزارہ یونیورسٹی کے نوجوانوں کے لئے دستیاب ہیں اور وہ ہمہ وقت ان سے مستفید ہوسکتے ہیں۔