ہزارہ یونیورسٹی کے منیجر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سکالر امجد خان نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

ہزارہ یونیورسٹی کے منیجر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سکالر امجد خان نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

مانسہرہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی کے منیجر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اور آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے سکالر امجد خان نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔ انہوں نے پبلک ڈیفنس میں اپنے تحقیقی مقالہ کا کامیاب دفاع کیا۔امجد خان نے اپنی تحقیقی سرگرمیاں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید کی زیر نگرانی مکمل کیں جبکہ معاون سپروائز کی خدمات ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیمز خیبر پختونخواہ ڈاکٹر عبد الصمد اور پشاور یونیورسٹی شعبہ ارضیات کے کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر نوید انجم نے سر انجام دیں۔ سکالر کے تھیسز کی جانچ پڑتال فرانس اور امریکہ کی یونیورسٹی پروفیسرز نے کی جبکہ چیئر مین آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ پشاور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذاکر اللہ جان اور انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی اینڈ ایشین سویلائزیشن قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر غنی الرحمن نے بیرونی ممتحین کے فرائض سر انجام دیئے۔ سکالر امجد خان نے پبلک ڈیفنس میں شرکاء کے مختلف سوالوں کے جواب دیئے اور ریسرچ تھیسز کی تکمیل کے دوران حاصل ہونے والے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسرز، سپروائز سمیت دیگر سکالرز بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ سکالر امجد خان نے ریسرچ کے دوران سوات میوزیم کے پتھر کے مجسموں کی جیوکیمیکل اور معدنیاتی خصوصیات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا سوات کے گردونواح کی ارضیاتی ساخت سے تقابلی مطالعہ کیا ہے جس سے مجسموں میں استعمال ہونے والے پتھروں کے منبع اور مسجمہ سازی کے قدیم فن کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئیں ہیں۔