وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا، جس میں سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کا عزم کیاگیا
ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے،وزیر صحت پنجاب

مزید خبریں
لاہور۔10اگست (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقدہوا، جس میں سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں صاف ستھرے ماحول کو یقینی بنانے کا عزم کیاگیا۔
اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید، ڈپٹی سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈائریکٹرجنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی اور سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ کی جانب سے ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے انتظامات کا روڈ میپ پیش کیاگیا۔
صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ محکمہ صحت ہسپتالوں میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور جراثیم و انفیکشن سے پاک ماحول کو یقینی بنانے کے لئے بنیادی اقدامات کر رہا ہے۔ اس حوالہ سے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے تجویز شدہ روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔








