ہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں واپسی نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی معاہدہ ختم ، شدیدجنگ کا دوبارہ آغاز ہو گا، اسرائیلی وزیراعظم

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ ہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں کو واپس نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا جائے گا اور اسرائیلی مسلح افواج دوبارہ سے شدیدجنگ کا آغاز کردیں گی جو دشمن کی مکمل شکست تک جاری رہے گی ۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان اسرائیلی کابینہ کے تقریباً چار …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ ہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں کو واپس نہ ہونے کی صورت میں جنگ بندی معاہدہ ختم کر دیا جائے گا اور اسرائیلی مسلح افواج دوبارہ سے شدیدجنگ کا آغاز کردیں گی جو دشمن کی مکمل شکست تک جاری رہے گی ۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان اسرائیلی کابینہ کے تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔

وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد جاری بیان میں مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے کے فیصلے کی روشنی میں میں نے کل رات اسرائیل کی مسلح افواج کو غزہ کی پٹی کے اندر اور اس کے ارد گرد جمع ہونے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حکم پر عملدرآمد جاری ہے اور یہ جل ہی مکمل کر لیا جائےگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ اجلاس کے دوران ہم سب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےہفتے کی دوپہر تک یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے اور غزہ کے مستقبل کے لئے صدر کے انقلابی وژن کا خیر مقدم کیا ہے۔