ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہ ہے کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے، آج قائد اعظم کے دوقومی نظریے کی توثیق ہو گئی اور مولانا ابوالکلام آزاد کے نظریئے کی خامیاں عیاں ہو گئیں۔ جمعرات کو 27 فروری کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں …

اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہ ہے کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے، آج قائد اعظم کے دوقومی نظریے کی توثیق ہو گئی اور مولانا ابوالکلام آزاد کے نظریئے کی خامیاں عیاں ہو گئیں۔ جمعرات کو 27 فروری کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہر سال پاکستانی عوام کو اس بات کی یاد دلائے گا کہ ہماری عوام اور ہماری بری، بحری اور فضائی فورس دشمن کے مذموم ارادوں کو نیست و نابود کرنے کے لیئے ہر وقت تیار ہے۔ 27 فروری کو ہم نے تمام دنیا کو یہ پیغام بھیجا کے ہمارا دفاع، اللہ تعالی کی مدد سے ناقابل تسخیر ہے اور ہم دشمن کو کبھی اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی طیارے کو گرا کر ہم نے دشمن کو بتا دیا کے ہم اس سے بہتر دفاعی قابلیت سے لیس ہیں اور بھارتی پائلٹ کو رہا کر کے ہم نے دنیا کے سامنے بڑے ظرف کی مثال قائم کی۔ آج جب بھارتی حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، تو ہم اس بات پر اللہ کے شکرگزار ہیں کے ہماری فوج ہمارے دفاع کے لئیے ہر دم تیار کھڑی ہے۔بھارتی حکومت کی مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں اور کشمیر میں ان کے ظلم و ستم کو دیکھ کر یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ آج قائد اعظم کے دوقومی نظریے کی توثیق ہو گئی اور مولانا ابوالکلام آزاد کے نظریئے کی خامیاں عیاں ہو گئیں۔ آج یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ پاک فوج جارحیت پسند فوج نہیں بلکہ جارحیت مخالف فوج ہے اور دشمن کے ہر جارحانہ قدم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم، پاکستانی عوام بھی ہر دم کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیئے تیار ہیں۔