ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد امن برائے ترقی اور پرامن ہمسائیگی ہے،صدر ممنون حسین

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد امن برائے ترقی اور پرامن ہمسائیگی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم دنیا پر واضح کرتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ” امن برائے ترقی اور پرامن ہمسائیگی“ ہے۔ یہ پالیسی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد امن برائے ترقی اور پرامن ہمسائیگی ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہم دنیا پر واضح کرتے ہیں کہ ہماری خارجہ پالیسی کی بنیاد ” امن برائے ترقی اور پرامن ہمسائیگی“ ہے۔ یہ پالیسی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کی روشنی میں تشکیل دی گئی تھی جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی تمام اقوام عالم سے دوستی اور بھائی چارے پر مبنی ہوگی، ہم کسی قوم یا ملک پر جارحیت کا ارادہ نہیں رکھتے، ہم قومی اور عالمی معاملات میں ایمانداری اور غیر جانبداری پر یقین رکھتے ہیں۔

Leave a Reply