سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کمانڈنٹ پاکستان نیول وار کالج ایڈمرل نوید احمد رضوی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے ان کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈنٹ پاکستان نیول وار کالج ایڈمرل نوید احمد رضوی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے …

اسلام آباد ۔ 10 نومبر (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے ان کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈنٹ پاکستان نیول وار کالج ایڈمرل نوید احمد رضوی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں پاک بحریہ اور ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی مسلح افواج پر فخرہے، ہماری بحری فوج دشمن کے ہر حربے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ ہمارا ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جس کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا ہماری مسلح افواج کی صلاحیتوں کی تعریف کرتی ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہماری افواج ملک میں پیش آنے والے ہر مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہےں۔انہوں نے مزید کہا کہ زلزلہ، سیلاب،اور دیگر ناگہانی آفات سے نبٹنے کے لیے مسلح افواج کا کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ملکی تعمیر و ترقی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر ترقی کے لیے تمام ریاستی اور قومی ادار وں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاک چین اقتصادی رہداری جیسے بڑے منصوبے کی تکمیل کے بعد ملکی اور غیر ملکی کاروبار کا دارومدار سمندری بندرگاہوں کے راستے کے ذریعے ممکن ہو گا۔