اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے پاکستانی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کو سراہتے ہوئے ملک کے معاشی مستقبل کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔ہفتہ کو یہاں تاجر رہنمائوں اور نوجوان اختراع کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار طاہر محمود نے اس بات پر …
ہماری نوجوان نسل آج کی اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے پیچھے ایک محرک قوت ہے ، صدر آئی سی سی آئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے پاکستانی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کو سراہتے ہوئے ملک کے معاشی مستقبل کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا ہے۔ہفتہ کو یہاں تاجر رہنمائوں اور نوجوان اختراع کاروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سردار طاہر محمود نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح نوجوانوں کی توانائی اور ہنر پاکستان کو جدت اور پائیدار ترقی کے مرکز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل صرف ہمارا مستقبل ہی نہیں ہے بلکہ وہ آج کی اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے پیچھے ایک محرک قوت ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی ایک ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے کہ جہاں نوجوان کاروباری اور ہنر مند افراد ترقی کر سکیں۔آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ چیمبر نوجوانوں کو سٹارٹ اپس اور کاروباری رہنمائی کے پروگراموں ، فنانس تک رسائی اور عالمی نمائشوں کے پلیٹ فارمز کے ذریعے سہولت فراہم کرنے کے لیے فعال طور پر کام کر رہا ہے۔
سردار طاہر محمود نے چیمبر، تعلیمی اداروں اور حکومت کے درمیان شراکت داری کے ذریعے اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نےکہاکہ تعلیم، مہارت کی ترقی اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرکے ہم اپنے نوجوانوں اور پوری قوم کے لیے بے مثال مواقع کھول سکتے ہیں۔اپنے خطاب کے اختتام پر سردار طاہر محمود نے نوجوان پاکستانیوں کو بااختیار بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ان کے پاس قومی اور عالمی دونوں سطحوں پر کامیابی کا ہر موقع ہے، آئی سی سی آئی کے عزم کا اعادہ کیا۔








