ہماری ٹیم متوازن ہے اور پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں

راولپنڈی۔20اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اور پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں، لاہور میں کھلاڑیوں نے اچھے ماحول میں پریکٹس کی جس کے لیے پی سی بی کے شکر گزار ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

راولپنڈی۔20اگست (اے پی پی):بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے اور پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی کے لیے پر عزم ہیں، لاہور میں کھلاڑیوں نے اچھے ماحول میں پریکٹس کی جس کے لیے پی سی بی کے شکر گزار ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز بہت اہم ہے ، ماضی میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہماری کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی، اس بار ہماری ٹیم بہت بیلنس ہے اور بہتر پرفارم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں ٹاس جیتنے یا ہارنے کی کوئی خاص اہمیت نہیں ہو گی، ہمارے کھلاڑی بیٹنگ اور باؤلنگ میں کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹیم نے اچھی سیریز کھیلی ۔ پاکستان سے سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور ہم جانتے ہیں کہ ہر میچ بہت اہم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شکیب الحسن بہت تجربہ کار کھلاڑی ہیں ، بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال کا ان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور ان سے اچھے کھیل کی امید ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی سی بی کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے لیے لاہور میں ٹریننگ کا انعقاد کیا اور کھلاڑیوں نے تین دن تک بہت اچھے ماحول میں بھرپور پریکٹس کی ۔ اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش اے اور شاہینز کے درمیان سیریز نے ہمارے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز کا بخوبی اندازہ لگانے میں مدد کی ہے۔