اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ موذی مرض خسرہ سے بچاﺅ کے حوالہ سے مہم اگست میں شروع کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر کوششوں سے 2020ءتک خسرہ کا وائرس ملک سے مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے …
ہماری کوششوں سے 2020ءتک خسرہ کا وائرس ملک سے مکمل طور پر ختم ہو جائے گا، خسرہ سے بچاﺅ مہم کی کامیابی کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے مو¿ثر منصوبہ تیار کیا جائے گا،وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ موذی مرض خسرہ سے بچاﺅ کے حوالہ سے مہم اگست میں شروع کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر کوششوں سے 2020ءتک خسرہ کا وائرس ملک سے مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ سے بچاﺅ اور مہم کی کامیابی کیلئے تمام صوبوں کی مشاورت سے مو¿ثر منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خسرہ ایک موذی مرض ہے، اس کے خاتمہ کی مہم کے دوران ملک کے تمام ویکسینیشن سنٹرز پر ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یونین کونسلز کی سطح پر شہریوں میں شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کیلئے منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ مہم کی کامیابی کیلئے اپنے بچوں کو قریبی ویکسینیشن سنٹر پر لے جائیں۔








