ہمارے دشمنوں کے قدم لڑکھڑا رہے ہیں، وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف

سیالکوٹ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کے تمام وعدوں کو ایفاءاور مشن کو پورا کرنے کے بعد 2018ءکے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی فاتح ہوگی‘ شاہد خاقان عباسی بہترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں‘ہمارے مخالفین کی توقع تھی کہ 28جولائی کے بعد ہمارے قدم اکھڑ جائیں گے لیکن مسلم لیگ ن کے قدم مزید مضبوط …

سیالکوٹ ۔ 8 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کے تمام وعدوں کو ایفاءاور مشن کو پورا کرنے کے بعد 2018ءکے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی فاتح ہوگی‘ شاہد خاقان عباسی بہترین وزیراعظم ثابت ہوئے ہیں‘ہمارے مخالفین کی توقع تھی کہ 28جولائی کے بعد ہمارے قدم اکھڑ جائیں گے لیکن مسلم لیگ ن کے قدم مزید مضبوط ہوئے ہیں اورہمارے دشمنوں کے قدم لڑکھڑا رہے ہیں۔وہ پیر کو اپنی رہائشگاہ پر ورکرز کنوونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جس اعتماد کے ساتھ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھال کر آگے بڑھے ہیں وہ مثالی ہے ایسے اورکوئی امیدوار وزارت عظمیٰ نہیں چلا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے معاملات کو قابو رکھنا‘ دفاعی تناظر میں موجود خطرات بشمول مغربی اور مشرقی سرحدوں پر کشیدہ صورتحال سمیت ملک کے دیگر حالات سے با طریق احسن عہدہ براءہونا اور سیاست میں جو خلاء28جولائی کو پیدا ہوا وہ شاہد خاقان عباسی نے بہتر اندازمیں پر کیا ہے۔

Leave a Reply