کویت سٹی۔22اکتوبر (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے ہمسائیہ ممالک نے عہد کیا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے چند ہفتوں بعد کویت میں منعقدہ پریس کانفرنس …
ہمسائیہ ممالک اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایرانی وزیر خارجہ

مزید خبریں
کویت سٹی۔22اکتوبر (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے ہمسائیہ ممالک نے عہد کیا ہے کہ وہ کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین یا فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے کے چند ہفتوں بعد کویت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہمارے تمام ہمسائیہ ممالک نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی سرزمین یا فضائی حدود کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امریکی اڈوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ان کی تمام نقل و حرکت اور پروازوں سے باخبر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگراسرائیل کسی بھی شکل میں ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایران اس کاجواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی انتباہات کو بھی دہرایا کہ وہ اس کی جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری مقامات پر حملہ کرنا بین الاقوامی جرم ہے،یہاں تک کہ جوہری مقامات پر (حملے کی) دھمکی دینا بھی ایک جرم اور بین الاقوامی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اور اپنے جوہری مقامات کے دفاع کے لیے، ہمارے پاس اپنے اوزار اور طریقے ہیں، اور ہم ان پر بھروسہ کرتے ہیں۔








