اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے یہ ایوان اپنی تجاویز دے سکتا ہے‘ ہمیں کوئی بھی ایسا نظام اپنانا چاہیے جس کے ذریعے سفارش اور اثر و رسوخ کے ذریعے کوئی ملازمت حاصل نہ کر سکے۔ پیر کو ایوان بالا میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں کے معاملے …
ہمیں کوئی بھی ایسا نظام اپنانا چاہیے جس کے ذریعے سفارش اور اثر و رسوخ کے ذریعے کوئی ملازمت حاصل نہ کر سکے، وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔19دسمبر(اے پی پی) وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ این ٹی ایس کے نظام کو بہتر کرنے کے لئے یہ ایوان اپنی تجاویز دے سکتا ہے‘ ہمیں کوئی بھی ایسا نظام اپنانا چاہیے جس کے ذریعے سفارش اور اثر و رسوخ کے ذریعے کوئی ملازمت حاصل نہ کر سکے۔ پیر کو ایوان بالا میں این ٹی ایس کے ذریعے بھرتیوں کے معاملے پر تحرک پر بحث سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ماضی میں کئی طرح کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ میرٹ کو نظرانداز کرکے ملازمتیں دی جاتی تھیں ان شکایات کو ختم کرنے اور وزراءاور سیکرٹری کے ہاتھ سے نوکریوں کو نکالنے کےلئے این ٹی ایس کا طریقہ بنایا گیا ایک ایک نوکری کے لئے ہزاروں لوگ رجوع کرتے ہیں۔








