اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ ہم ایک مقروض قوم ہیں،قانون کے مطابق جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح کو 60 فیصد سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے، پچھلے کئی برسوں سے ہم اپنے بنائے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے …
ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ ہم ایک مقروض قوم ہیں،قانون کے مطابق جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح کو 60 فیصد سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے، پچھلے کئی برسوں سے ہم اپنے بنائے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، صدر ڈاکٹر عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ ہم ایک مقروض قوم ہیں،قانون کے مطابق جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح کو 60 فیصد سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے، پچھلے کئی برسوں سے ہم اپنے بنائے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ ہم ایک مقروض قوم ہیں اور ہمیں اپنے ترقیاتی منصوبوں کے بجائے قرض ادا کرنے کے لئے بھی مزید قرض لینا پڑتا ہے۔ معاشیات کے مروجہ اصولوں اور پاکستان کے قانون کے مطابق جی ڈی پی کے تناسب سے قرضوں کی شرح کو 60 فیصد سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے۔ پچھلے کئی برسوں سے ہم اپنے بنائے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ہمارے اوپر بیرونی اور اندرونی قرضوں کے پہاڑ خطرناک حد تک زیادہ ہو چکے ہیں جس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی زندگیوں میں سادگی کو اپنانا ہوگا اور بے جا نمود و نمائش کے لئے اصراف سے گریز اور ضرورتوں کو محدود کرنا پڑے گا۔








