انقرہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کی خاطر جان کی بازی بھی لگا دیں گے۔ ترک نزریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر نے ''پریویزے بحری فتح کی سالانہ یاد اور ترک بحریہ یوم'' کی مناسبت سے جری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ترکی اپنے سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ …
ہم اپنی سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کی خاطر جان کی بازی بھی لگا دیں گے، ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنی سمندری حقوق اور مفادات کے تحفظ کی خاطر جان کی بازی بھی لگا دیں گے۔ ترک نزریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر نے ”پریویزے بحری فتح کی سالانہ یاد اور ترک بحریہ یوم” کی مناسبت سے جری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ترکی اپنے سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ پر مضبوط ارادے اور پختہ یقین کے ساتھ عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ سال 1538 میں لڑی گئی بحری جنگ میں باربروس خیرا لدین پاشا کی زیر کمان عثمانی بحری بیڑے کی صلیبی فوجوں کے خلاف فتح ترک بحری تاریخ کی اہم ترین فتوحات میں سے ایک ہے۔ اس واقع نے ترک بحری قوتوں کی طاقت کا دنیا بھر کے سامنے واضح طور پر مظاہرہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ترک جہاز رانوں کی حاکمیت قائم ہونے والے سمندروں میں انہوں نے امن و انصاف کا مظاہرہ کیا تھا۔ ہماری بحری افواج کو ورثے میں ملنے والی خصوصیات کو مزید تقویت دیتے ہوئے حاصل کرنے پر ہمیں فخر ہے۔








