اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہمیںپوری قوت اورطاقت کے ساتھ اپنی فوج اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سوشل میڈیا اورالیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پردنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے نوجوان باہر نکلیں اور کشمیریوں کے ساتھ آگ اور خون کی جو ہولی کھیلنے بھارت جا …
ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہمیں پوری قوت اورطاقت کے ساتھ اپنی فوج اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، شیخ رشید احمد
اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہمیںپوری قوت اورطاقت کے ساتھ اپنی فوج اور پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سوشل میڈیا اورالیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پردنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لئے نوجوان باہر نکلیں اور کشمیریوں کے ساتھ آگ اور خون کی جو ہولی کھیلنے بھارت جا رہا ہے اس کے خلاف کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں بھارت وزیر اعظم مودی بنیادی طور پردہشت گرد ہے،سری نگر اور لداخ کو براہ راست دہلی کے ما تحت لانا چاہتا ہے۔ وہ اسرائیل طرز کا سٹرکچر لانا چاہتا ہے مگر کشمیری اس کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ہفتے میں کشمیر میں حالات مزید کشیدہ ہوتے نظر آرہے ہیں اور 40ہزارمزیدفوج بھارت کشمیر میں لے آیا ہے ۔انہوں نے کہا کے سب سے بڑی تکلیف مودی کو ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان کی کامیاب مذاکرات سے ہوئی ۔ مودی کو ٹرمپ نے بے نقاب کر دیا ہےکہامریکہ میں مودی کی زبان کچھ اور ہے اور بھارت میں اور ہے ۔









