ٹوکیو۔6 اگست (اے پی پی)جاپان میں ہیروشیما پر جوہری بم گرائے جانے کی 73برس پورے ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ہیروشیما میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں وزیر اعظم شینزو آبے سمیت 50 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں بم حملے میں زندہ بچ جانے والوں سمیت اسی ممالک سے زائد ممالک کے نمائندے شریک تھے۔ 6 اگست 1945ءکو …
ہیروشیما پر جوہری بم حملے کو 73 برس ہوگئے

مزید خبریں
ٹوکیو۔6 اگست (اے پی پی)جاپان میں ہیروشیما پر جوہری بم گرائے جانے کی 73برس پورے ہونے پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ہیروشیما میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں وزیر اعظم شینزو آبے سمیت 50 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں بم حملے میں زندہ بچ جانے والوں سمیت اسی ممالک سے زائد ممالک کے نمائندے شریک تھے۔ 6 اگست 1945ءکو امریکی جنگی طیارے نے اس شہر پر جوہری بم گرایا تھا۔ اس واقعے میں فوری طور پرتقریباً 70 ہزار جاپانی ہلاک ہوئے تھے جبکہ کچھ دنوں بعد یہ تعداد دو گنا ہو گئی تھی۔








