ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیر اہتمام پاکستان میں عالمی سطح کی 15 ویں انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کے زیر اہتمام پاکستان میں عالمی سطح کی 15 ویں انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا عنوان "نئی نسل کی ڈھال: ون ہیلتھ، ویکسی نیشن، نوجوانوں کی صحت اور موسمیاتی تبدیلی"ہے ۔ کانفرنس پاکستان میں عوامی صحت، وبائی امراض کی تیاری، نوجوانوں کی صحت، ویکسی نیشن، کلائمیٹ چینج اور ماحولیاتی سلامتی کے مستقبل پر عالمی …

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کے زیر اہتمام پاکستان میں عالمی سطح کی 15 ویں انٹرنیشنل پبلک ہیلتھ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا عنوان "نئی نسل کی ڈھال: ون ہیلتھ، ویکسی نیشن، نوجوانوں کی صحت اور موسمیاتی تبدیلی”ہے ۔ کانفرنس پاکستان میں عوامی صحت، وبائی امراض کی تیاری، نوجوانوں کی صحت، ویکسی نیشن، کلائمیٹ چینج اور ماحولیاتی سلامتی کے مستقبل پر عالمی معیار کے مباحث کا اہم فورم ثابت ہوگی۔

اس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین، پالیسی ساز اور محققین شریک ہوئے تاکہ موجودہ اور مستقبل کے صحت عامہ کے چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی جا سکے۔ایچ ایس اے کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان نے کہا کہ یہ کانفرنس ون ہیلتھ ماڈل کے ذریعے پاکستان میں وبائوں سے تحفظ، ماحولیاتی خطرات، غذائیت اور ہیلتھ سکیورٹی کو ایک مشترکہ قومی حکمت عملی میں ضم کرنے کی جانب تاریخی قدم ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا تحفظ ہی پاکستان کا اصل مستقبل ہے۔ڈاکٹر شہزاد علی خان نے بتایا کہ افتتاحی سیشن میں عالمی اور قومی ماہرین جن میں یو این آئی ایف سی، ڈبلیو ایچ او، ایف اے او اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کے نمائندے شامل ہیں، نے شرکت کی ۔

سیشن میں ون ہیلتھ ورک فورس کی ترقی، غذائی تحفظ، موسمیاتی خطرات اور امیونائزیشن پروگرام جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے۔انہوں نے زور دیا کہ یہ کانفرنس معلوماتی اور تحقیقی نقطہ نظر سے نہ صرف اہم ہے بلکہ اس نے نوجوان محققین کے لیے تربیتی پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ پاکستان کی پبلک ہیلتھ لیڈرشپ کو عالمی سطح پر مضبوط بنائے گا اور مستقبل کی صحت عامہ کی پالیسیوں کے لیے واضح سمت فراہم کرے گا۔