صنعا ۔ 8 جولائی (اے پی پی) یمن میں سرکاری فوج عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک واقع "الصولبان فوجی کیمپ" کے اڈے کو واپس لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ کارروائی کے دوران اڈے میں چھپے ہوئے القاعدہ کے تمام مسلح ارکان کو ہلاک کر دیا گیا۔فوجی ذرائع کے مطابق "الصولبان کیمپ" کو دھماکا خیز مواد سے بھری دو گاڑیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں کم …
یمن، فوجی اڈے پر القاعدہ کا حملہ، 7 اہل کار جاں بحق
مزید خبریں
صنعا ۔ 8 جولائی (اے پی پی) یمن میں سرکاری فوج عدن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیک واقع "الصولبان فوجی کیمپ” کے اڈے کو واپس لینے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ کارروائی کے دوران اڈے میں چھپے ہوئے القاعدہ کے تمام مسلح ارکان کو ہلاک کر دیا گیا۔فوجی ذرائع کے مطابق "الصولبان کیمپ” کو دھماکا خیز مواد سے بھری دو گاڑیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں کم از کم 7 فوجی اہل کار جاں بحق ہوگئے۔








