ابوظہبی ۔3جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمن سے اماراتی مسلح افواج کے تمام اہلکاروں کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،یہ اقدام باقی ماندہ ذمہ داریوں کے خاتمے سے متعلق پہلے سے اعلان کردہ فیصلے پر عمل درآمد کے تحت کیا گیا۔العربیہ اردو کے مطابق وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واپسی اس انداز میں انجام …
یمن سے تمام فوجی دستے مکمل طور پر واپس بلا لیے ہیں،متحدہ عرب امارات

مزید خبریں
ابوظہبی ۔3جنوری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمن سے اماراتی مسلح افواج کے تمام اہلکاروں کی واپسی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،یہ اقدام باقی ماندہ ذمہ داریوں کے خاتمے سے متعلق پہلے سے اعلان کردہ فیصلے پر عمل درآمد کے تحت کیا گیا۔العربیہ اردو کے مطابق وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ واپسی اس انداز میں انجام دی گئی جس سے تمام اہلکاروں کی سلامتی یقینی بنائی جا سکے اور یہ عمل متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مکمل رابطے اور ہم آہنگی کے تحت کیا گیا۔
یہ پیش رفت اس کے بعد سامنے آئی جب جنوبی یمن کی عبوری کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے 90 دن کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا اور اماراتی افواج سے چوبیس گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کو کہا تھا۔ یہ اقدام حضرموت اور المہرہ میں جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی ایس)کی جانب سے کیے گئے فوجی اقدامات کے پس منظر میں سامنے آیا تھا۔العلیمی نے گزتہ ہفتے اس بات پر بھی زور دیا تھا کہ حال ہی میں کیے گئے خودمختار فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ان فیصلوں کو نظرانداز کرنے یا ان کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کیا جائے گا۔








