صنعا۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت2018 سے رواں سال 28 جون تک حوثیوں کی بچھائی گئی 4 لاکھ 49 ہزار68 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق اس ضمن میں مسام پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے بتایا کہ مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 2 لاکھ 89 ہزار 879 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، ایک لاکھ 44 ہزار 602 ٹینک شکن …
یمن میں اب تک 4لاکھ 49 ہزار 68 بارودی سرنگیں ناکارہ بنا دی گئیں، ڈائریکٹر مسام پراجیکٹ

مزید خبریں
صنعا۔1جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے مسام پراجیکٹ کے تحت2018 سے رواں سال 28 جون تک حوثیوں کی بچھائی گئی 4 لاکھ 49 ہزار68 بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا جا چکا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق اس ضمن میں مسام پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اسامہ القصیبی نے بتایا کہ مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 2 لاکھ 89 ہزار 879 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، ایک لاکھ 44 ہزار 602 ٹینک شکن بارودی سرنگیں،6 ہزار537 اینٹی پرسنل باردودی سرنگیں اور 8 ہزار 59 یسی ساختہ ڈیوائسزکو ناکارہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ ٹیموں نے57,443,533 مربع میٹر علاقے کو باردودی سرنگوں اور دیگر ڈیوائسز سےپاک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ یہ پراجیکٹ صرف بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنانے تک محدود نہیں بلکہ اس میں انہیں تباہ کرنا شامل ہے تاکہ ان کے دوبارہ استعمال نہ کیے جانے کو یقینی بنایا جاسکے۔
یاد رہے کہ یمن میںحوثیوں کی جانب سے نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ مسام پراجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بناناہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ پراجیکٹ مقامی انجینئرز کو تربیت اور انہیں جدید آلات بھی فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔ مسام پراجیکٹ کے مطابق یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے ہیں۔








