صنعا۔14نومبر (اے پی پی):یمن میں جائیداد کی خاطر نوجوان نے والد اور 2بھائیوں کو قتل کردیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی یمن کی ذمار گورنریٹ کے ضلع جہران کے گاؤں الدرب میں مسلح نوجوان نے اپنے والد عبدالولی المنفی، دو بھائیوں عصام اور عمر کو قتل اور اپنی بہن اور بیٹے کو زخمی کردیا ۔میڈیا کے مطابق سفاک نوجوان نے اپنے والد اور دو بھائیوں پر اس وقت گولیاں چلا …
یمن میں جائیداد کی خاطر نوجوان نے والد اور 2بھائیوں کو قتل کردیا

مزید خبریں
صنعا۔14نومبر (اے پی پی):یمن میں جائیداد کی خاطر نوجوان نے والد اور 2بھائیوں کو قتل کردیا۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی یمن کی ذمار گورنریٹ کے ضلع جہران کے گاؤں الدرب میں مسلح نوجوان نے اپنے والد عبدالولی المنفی، دو بھائیوں عصام اور عمر کو قتل اور اپنی بہن اور بیٹے کو زخمی کردیا ۔میڈیا کے مطابق سفاک نوجوان نے اپنے والد اور دو بھائیوں پر اس وقت گولیاں چلا دیں جب وہ ساتھ ہی کمرے میں موجود تھے۔ قتل کی وجہ جائیداد کی آمدن کا تنازعہ تھا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
واقعے سے گاؤں میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اس گاؤں میں ڈیڑھ ماہ کے دوران قتل کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ستمبر میں نوجوان رشاد صالح احمد قابیل نے اپنے والد کو قتل کر دیا اور دور جا کر ایک کنویں کے پاس خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔








