پیرس ۔ 29 جون (اے پی پی) یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو گا اور پہلے کوارٹرفائنل میں پولینڈ کی ٹیم کو پرتگال کا چیلنج درپیش ہو گا۔ فرانس میں جاری میگا چیمپئن شپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹرفائنل میں جگہ بنا رکھی ہے …
یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل،لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز(آج)ہوگا
مزید خبریں
پیرس ۔ 29 جون (اے پی پی) یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز (آج) جمعرات سے ہو گا اور پہلے کوارٹرفائنل میں پولینڈ کی ٹیم کو پرتگال کا چیلنج درپیش ہو گا۔ فرانس میں جاری میگا چیمپئن شپ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹرفائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں پولینڈ، پرتگال، ویلز، بیلجیئم، عالمی چیمپئن جرمنی، اٹلی، میزبان فرانس اور آئس لینڈ شامل ہیں، دفاعی چیمپئن سپین کی ٹیم پری کوارٹرفائنل میں اٹلی کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔








