اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی)یورپین پارلیمنٹ کے ارکان نے بھارتی وزیر اعظم کے نام کھلے خط میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرگہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال کو فوری روکے اور تمام متعلقہ بھارتی قوانین کو بین الاقوامی انسانی حقوق سے ہم آہنگ کیاجائے،آرمڈ …
یورپین پارلیمنٹ کے ارکان کا بھارتی وزیر اعظم کے نام کھلے خط میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرگہرے تشویش کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 مارچ (اے پی پی)یورپین پارلیمنٹ کے ارکان نے بھارتی وزیر اعظم کے نام کھلے خط میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرگہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال کو فوری روکے اور تمام متعلقہ بھارتی قوانین کو بین الاقوامی انسانی حقوق سے ہم آہنگ کیاجائے،آرمڈ فورسز(جموں و کشمیر)سپیشل پاورز ایکٹ 1990کو فوری منسوخ اورجموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ1978کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق یقینی بنانے کیلئے اس میں ترمیم کی جائے۔خط میں بھارتی حکومت پر زوردیا گیا ہے کہ وہ پیلٹ گنز کے استعمال کے نتیجے میں زخمیوں اور شہداءکے خاندانوں کو فوری اور موثر تلافی و بحالی فراہم اور پیلٹ گنز کے استعمال کے واقعات کی آذادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے۔جمعہ کو دفتر خارجہ نے یہ تاریخی قدم اٹھانے پر تمام یورپین پارلیمنٹیرینز کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ یورپی پارلیمان کا یہ تاریخی اقدام ایک یاد دہانی ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹا نہیں سکتی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک اپنے کشمیر بہن بھائیوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔








