ہمبرگ۔ 25 اپریل (اے پی پی) یورپین گندم کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ امریکی منڈی میں گندم کے نرخ ایک فیصد تک گرنے اور یورو کی قدر میں کمی آنے کے اثرات ہیں۔پیرس میں اجناس کی یورپی برآمدی منڈی یورو نیکسٹ میں مئی کے لئے گندم کی سپلائی 0.75 یورو( ایک فیصد ) کی کمی کے ساتھ 182.75 یورو فی ٹن طے پائی جبکہ نئی فصل …
یورپین گندم کے نرخوں میں کمی

مزید خبریں
ہمبرگ۔ 25 اپریل (اے پی پی) یورپین گندم کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ امریکی منڈی میں گندم کے نرخ ایک فیصد تک گرنے اور یورو کی قدر میں کمی آنے کے اثرات ہیں۔پیرس میں اجناس کی یورپی برآمدی منڈی یورو نیکسٹ میں مئی کے لئے گندم کی سپلائی 0.75 یورو( ایک فیصد ) کی کمی کے ساتھ 182.75 یورو فی ٹن طے پائی جبکہ نئی فصل کی گندم کی ستمبر میں سپلائی کے سودے 1.75 یورو( ایک فیصد ) کی کمی کے ساتھ 172.75 یورو فی ٹن طے پائے۔اجناس کی براامد کی یورپی یونین ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق یورپ رواں مالی سال میں اب تک 16.5ملین تن سافٹ ویٹ برآمد کر چکا ہے جو کہ گزشتہ سال کے اس عرصہ کے مقابلہ میں 2 فیصد کم رہی۔ ہمبرگ میں سٹینڈڑ بریڈ کی تیاری کے لئے جرمن گندم کی سپلائی برائے اپریل پیرس گندم سے 11یورو فی ٹن زیادہ رہی۔








