یورپی انویسٹمنٹ بینک نے جدت، پانی، صاف توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں کے لیے 7.9 بلین یورو کی نئی مالی معاونت کی منظوری دے دی

یورپی انویسٹمنٹ بینک گروپ اور یورپی انویسٹمنٹ فنڈ نے جدت، پانی، صاف توانائی اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے لیے 7.9 بلین یورو کی نئی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔

لکسمبرگ۔12جون (اے پی پی):یورپی انویسٹمنٹ بینک گروپ اور یورپی انویسٹمنٹ فنڈ نے جدت، پانی، صاف توانائی اور ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کے لیے 7.9 بلین یورو کی نئی مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق منظور شدہ منصوبوں میں 3 بلین یورو بلاک کی ٹیکنالوجی میں برتری کو فروغ دینے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جن میں مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل رابطے اور لائف سائنسز کے شعبے شامل ہیں۔یورپی انویسٹمنٹ بینک گروپ کی صدر نادیا کالوینو نے کہا کہ یہ منصوبے مستقبل کی سلامتی اور خوشحالی کی بنیاد رکھنے والے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دیتے ہیں، اس سے اختراع کاروں کو عالمی سطح پر مقابلے اور یورپ کی ٹیکنالوجی میں برتری مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔یورپی یونین سے باہر کے منصوبوں میں کوٹ ڈی آئیور میں کوکو کی سپلائی چین سے متعلق کمپنیوں کی مالی معاونت اور قازقستان میں ٹرانس کیسپین ٹرانسپورٹ کوریڈور کے ساتھ سڑکوں کی بحالی شامل ہے،یہ منصوبے شراکت داری کو مضبوط بنانے اور یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے حکمت عملی کے تحت عالمی سطح پر اس کے کردار کو اجاگر کرنے میں مدد دیں گے۔