یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان اور پاکستان یورپین یونین فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین پرویز لوسر کی سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان اور پاکستان یورپین یونین فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین پرویز لوسر نے منگل کو وزارتِ خارجہ میں سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یورپین پارلیمنٹ میں منعقدہ کشمیر کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے یورپین یونین میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ورزیوں کے حوالے سے کی …

اسلام آباد ۔ 26 مارچ (اے پی پی) یورپی پارلیمنٹ کے رکن واجد خان اور پاکستان یورپین یونین فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین پرویز لوسر نے منگل کو وزارتِ خارجہ میں سیکرٹری خارجہ محترمہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران یورپین پارلیمنٹ میں منعقدہ کشمیر کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے یورپین یونین میں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین ورزیوں کے حوالے سے کی جانے والی سماعت کی تفصیلات سے سیکرٹری خارجہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مسئلہ کشمیر کو یورپین پارلیمنٹ میں اجاگر کرنے پر پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے یورپین پارلیمنٹرین کو مبارکباد دی۔ سیکرٹری خارجہ نے دونوں رہنماؤں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply