انقرہ۔ 8 جون(اے پی پی) یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے ترک ساحلی شہر استنبول میںدہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انقرہ کے سرکاری دورے پر آئے پورپی کونسل کے عہدیدار نے استنبول کے بایزید چوک میں بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک عوام اور حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کا اظہار …
یورپی کونسل کی استنبول میںدہشت گرد حملے کی مذمت
انقرہ۔ 8 جون(اے پی پی) یورپی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی نے ترک ساحلی شہر استنبول میںدہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انقرہ کے سرکاری دورے پر آئے پورپی کونسل کے عہدیدار نے استنبول کے بایزید چوک میں بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ترک عوام اور حکومت کے ساتھ قریبی تعاون کا اظہار اور ہلاک شد گان کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں کی مذموم اور غیر انسانی کاروائیوں نے ایک بار پھر استنبول کو نشانہ بنا یا ہے۔









