یورپی گندم کے نرخوں میں کمی

پیرس۔ 30 نومبر (اے پی پی) یورپی گندم کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ یورو کی شرح تبادلہ میں استحکام اور امریکی گندم کا مارکیٹ میں آنا ہے۔پیرس کی یورو نیکسٹ منڈی میں دسمبر کے لئے یورپی گندم کی سپلائی کے سودے قیمت میں 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 159.25یورو فی ٹن (20 ہزار روپے فی ہزار کلو گرام ) طے ہوئے۔جرمنی کی ہمبرگ منڈی میں گندم …

پیرس۔ 30 نومبر (اے پی پی) یورپی گندم کے نرخوں میں کمی آئی ہے جس کی وجہ یورو کی شرح تبادلہ میں استحکام اور امریکی گندم کا مارکیٹ میں آنا ہے۔پیرس کی یورو نیکسٹ منڈی میں دسمبر کے لئے یورپی گندم کی سپلائی کے سودے قیمت میں 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 159.25یورو فی ٹن (20 ہزار روپے فی ہزار کلو گرام ) طے ہوئے۔جرمنی کی ہمبرگ منڈی میں گندم کی دسمبر کے لئے سپلائی 161.75 یورو فی ٹن بند ہوئی جبکہ ساﺅتھ اولڈن برگ کی منڈی میں چارے کے لئے استعمال ہونے والی گندم کا ریٹ 175 یورو فی ٹن رہا۔مصر نے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن گندم روس سے خرید لی ہے جبکہ الجیریا،ایتھوپیا،بنگلہ دیش اور اردن گندم کی خریداری کے لئے یورپی مارکیٹ میںموجود ہیں۔

Leave a Reply